پاکستان دوبارہ استحکام کی راہ پر گامزن ہے، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت زرعی ترقی اور قومی پیشرفت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی پابند ہے۔اتوار کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال کر دوبارہ استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانی میں تسلسل اور …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت زرعی ترقی اور قومی پیشرفت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی پابند ہے۔اتوار کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال کر دوبارہ استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانی میں تسلسل اور استحکام پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال معیشت میں تبدیل کر دے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دینی چاہیےاور خبردار کیا کہ اس طرح کی پناہ گاہیں بالکل ناقابلِ قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان افغانستان میں امن و خوشحالی چاہتا ہے لیکن ہمسایہ ملک کو بھارت کے لیے پراکسی نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہےلیکن اپنی سرزمین سے بھارتی اثر و رسوخ یا دہشت گرد سرگرمیوں کی اجازت دینا برداشت نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور اپنی عوام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔