اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فائونڈیشن کے مابین آمدنی کے مکمل ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کیلئے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، ریلوے حکام، نیشنل پولیس فائونڈیشن کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے …
پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فائونڈیشن کے مابین آمدنی کے مکمل ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کیلئے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فائونڈیشن کے مابین آمدنی کے مکمل ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کیلئے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، ریلوے حکام، نیشنل پولیس فائونڈیشن کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے تحت مسافر اب اے ٹی ایم، موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ، بینک برانچز، نادرا ای سہولت مراکز، ڈیبٹ کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے بآسانی ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔اس نظام کے ذریعے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ون لنک روزانہ تین مرتبہ براہ راست ریلوے کی آمدنی قومی خزانے میں منتقل کریں گے۔
ون لنک 40 بینکوں پر مشتمل کنسورٹیم ہے جو ادائیگیوں کے نظام کو مربوط بنائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان ریلوے کی تاریخ کا سنگ میل ہے اور وزیراعظم کے کیش لیس وژن کی حقیقی مثال پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیش لیس سسٹم سے ادائیگی کا عمل شفاف، موثر اور تیز تر ہو گا جو ریلوے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔چیئرمین ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل پولیس فائونڈیشن، سٹیٹ بینک، ون لنک اور فن نیٹ کے اشتراک سے عوام کو جدید، شفاف اور سہل ٹکٹنگ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل قدم ریلوے سروس کو تیز، محفوظ اور صارف دوست بنانے کی سمت ایک بڑی پیش رفت ہے جو عوام کے لیے بہتر اور آسان سفری تجربے کی ضمانت دیتی ہے۔








