پاکستان ریلوے نے کوہاٹ ریل کار اور لاہور ریل کار سبک خرام بحال کردی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے افتتاح کیا

راولپنڈی۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث بند کی گئی دوٹرینیں کوہاٹ ریل کار اور لاہور ریل کار سبک خرام بحال کردی ۔ٹرینوں کی بحالی کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کیا ۔کوہاٹ ریل کا ر 9بوگیوں کے ساتھ 850مسافروں کی گنجائش رکھتی ہے اور راولپنڈی سے کوہاٹ تک کا کرایہ 230روپے ہے ۔کوہاٹ ریل کار …

راولپنڈی۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث بند کی گئی دوٹرینیں کوہاٹ ریل کار اور لاہور ریل کار سبک خرام بحال کردی ۔ٹرینوں کی بحالی کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کیا ۔کوہاٹ ریل کا ر 9بوگیوں کے ساتھ 850مسافروں کی گنجائش رکھتی ہے اور راولپنڈی سے کوہاٹ تک کا کرایہ 230روپے ہے ۔کوہاٹ ریل کار کے سفر کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے ہوگا ۔کوہاٹ ایکسپریس کوہاٹ سے صبح ساڑھے سات بجے روانہ ہوگی جبکہ راولپنڈی سے واپسی دن کے ساڑھے تین بجے ہو گی ۔راستے میں گولڑہ شریف ،ترنول ،فتح جنگ ، بسال شریف ، بسال دومیل ، جنڈ اور بابری بانڈہ میں سٹاپ دیا گیاہے ۔لاہور ریل کار سب خرام شام ساڑھے چار بجے بیک وقت لاہور اور راولپنڈی سے روانہ ہوگی اور ساڑھے نو بجے اپنی منزل مقصود پر پہنچے گی ۔لاہور ریل کار میں 690مسافرسفر کرسکیں گے ۔یہ ٹرین چکلالہ ،گوجر خان ، جہلم ، لالہ موسیٰ ،گجرات ،وزیر آباد اور گوجرانوالہ میں سٹاپ کرے گی ۔ٹرین بحالی کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آ مد کیاجائے گا اور بغیر ماسک سفر کی اجازت نہیں ہو گی ۔