اسلام آباد ۔30جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے کہاہے کہ مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن ہوئی جبکہ گزشتہ برس یہی آمدن 63 ارب روپے تھی۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی ، ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی ، ریلوے کو مالی سال …
پاکستان ریلوے کو مالی سال 24-2023 کے اختتام پر 88 ارب سے زائد کی ریکارڈ آمدن ہوئی ،عامر بلوچ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔30جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے کہاہے کہ مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن ہوئی جبکہ گزشتہ برس یہی آمدن 63 ارب روپے تھی۔
انہوں نے کہاکہ ریلوے کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی ، ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی ، ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔انہوں نے بتایاکہ مسافر ٹرینوں سے 47 ارب آمدن ہوئی ،ریلوے نے مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کمائے،ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہاکہ ریونیو میں قابل قدر اضافہ ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے،اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔








