اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے صحافیوں کے لئے ریلوے رعایتی کارڈز کی معیاد 28 فرروی2020ءتک بڑھا دی ہے ، صحافیوں کی جانب سے نئے کارڈز کے اجراءتک معیاد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے صحافیوں کے لیے ریلوے رعایتی کارڈز کی معیاد بڑھاکر 28فروری 2020 تک کردی …
پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے صحافیوں کے لئے رعایتی کارڈز کی معیاد 28 فرروی تک بڑھا دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات پر پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے صحافیوں کے لئے ریلوے رعایتی کارڈز کی معیاد 28 فرروی2020ءتک بڑھا دی ہے ، صحافیوں کی جانب سے نئے کارڈز کے اجراءتک معیاد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے صحافیوں کے لیے ریلوے رعایتی کارڈز کی معیاد بڑھاکر 28فروری 2020 تک کردی ہے کیونکہ یہ معیاد 31 دسمبر 2019 کو ختم ہو گئی تھی۔ اب تمام صحافی حضرات اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ ریلوے کی جانب سے 2020ءکے لیے نئے رعایتی کارڈز کا اجراءفروری 2020 ءمیں شروع کیاجائے گا۔








