پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’امتیاز کے خاتمہ‘‘ کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’امتیاز کے خاتمہ‘‘ کا عالمی دن (اتوار) یکم مارچ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد بنی نوع انسان کے وقار اور حقوق کا تحفظ ہے تاکہ سماجی شمولیت، ہمدردی اور انصاف کو فروغ دیا جاسکے۔ اس کے بنیادی مقاصد میں قانون، تعلیم، صحت اور روزگار وغیرہ میں امتیازی سلوک کا خاتمہ ہے …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’امتیاز کے خاتمہ‘‘ کا عالمی دن (اتوار) یکم مارچ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد بنی نوع انسان کے وقار اور حقوق کا تحفظ ہے تاکہ سماجی شمولیت، ہمدردی اور انصاف کو فروغ دیا جاسکے۔

اس کے بنیادی مقاصد میں قانون، تعلیم، صحت اور روزگار وغیرہ میں امتیازی سلوک کا خاتمہ ہے اور یہ دن تمام انسانوں کےلئے بلا امتیاز زندگی گزارنے کے حق کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ امتیاز کے خاتمہ کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری ، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ عام آدمی کو امتیاز کے خاتمہ کی اہمیت سے روشناس کرایا جاسکے۔