اکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن اتوار 12 اپریل کو منایا گیا، اسے منانے کا مقصد سائنس کی ترقی، انسانی تجسس و تحقیق اور کائنات کو سمجھنے کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن اتوار 12 اپریل کو منایا گیا، اسے منانے کا مقصد سائنس کی ترقی، انسانی تجسس و تحقیق اور کائنات کو سمجھنے کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن یوری گاگرین کے پہلے خلائی سفر کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 12 اپریل 1961 کو کیا گیا اور روسی خلا باز نے ووستوک ون کے ذریعے پہلی مرتبہ خلا میں پرواز کی اور ایک گھنٹہ 48 منٹ میں زمین کا چکر مکمل کیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روسی خلا باز کے تاریخی کارنامے کے اعتراف میں اپریل 2011 میں فیصلہ کیا کہ ہر سال 12 اپریل کو انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن منایا جائے گا۔ عالمی دن کی مناسب سے ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری ، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔





