پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جائے گا

234

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن کل(پیر 19 اگست) کو منایا جائے گا ۔

اس دن کے منانے کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں اور انسان دوست افراد کی اہمیت و عظمت کا اعتراف اور انسانی ہمدردی کے متعلق ان کے کردار کے حوالہ سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔انسانی ہمدردی کے دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔