پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن 16 مئی کو منایا جائے گا

90
International Light Day 16th May
International Light Day 16th May

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن 16 مئی کو منایا جائے گا۔ اس دن منانے کا مقصد سائنس، ثقافت،آرٹ، تعلیم اور پائیدار ترقی، طب، مواصلات اور توانائی جیسے متنوع شعبوں میں روشنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ ،یونیسکو کی روشنی کے دن کے حوالہ سے بین الاقوامی مہم فوٹوونکس کی اہمیت اور پائیدار ترقی کے مستقبل میں اس کے کردار کو فروغ دیتی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور کرہ ارض پر روشنی کے انتہائی اہم کردار کےحوالہ سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔