پاکستان سمیت دنیا بھر میں غذائی تحفظ کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں غذائی تحفظ کا عالمی دن اتوار 7 جون کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد غیر محفوظ خوراک سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور صحت مند غذا کے عالمی معیارات کو یقینی بنانا ہے

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں غذائی تحفظ کا عالمی دن اتوار 7 جون کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد غیر محفوظ خوراک سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور صحت مند غذا کے عالمی معیارات کو یقینی بنانا ہے۔ غذائی تحفظ کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری، غیر سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور آگاہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ عام آدمی کو متوازن غذا اور زہریلے اثرات سے پاک خوراک کے استعمال کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔