اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیری حریت پسندوں سے والہانہ اظہار یکجہتی کےلئے یوم سیاہ اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ منگل 27 اکتوبر کو پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم سیاہ کے موقع پر واک، سیمینارز …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے والہانہ اظہار یکجہتی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیری حریت پسندوں سے والہانہ اظہار یکجہتی کےلئے یوم سیاہ اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ منگل 27 اکتوبر کو پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم سیاہ کے موقع پر واک، سیمینارز اور سمپوزیم منعقد ہوئے جبکہ میڈیا کے ذریعے دنیا بھر کے انسانی حقوق کے علمبرداروں اور اقوام متحدہ کی پانچ بڑی طاقتوں کے حکمرانوں کو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم و بربریت کے بارے آگاہ کرنے کے ساتھ اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ کشمیرکے دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور نہتے کشمیری مسلمانوں پرجاری بھارتی فوج کے وحشیانہ ظلم و تشدد کے سلسلے کو روکا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر دنیا میں ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر شہریوں پر بدترین مظالم کی روک تھام کے لئے بھارت پر دبائوڈالے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں، پاکستان ان کی آواز بنے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور اس وقت تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے جب تک کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل نہیں ہوتا۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام مختلف ثقافتی پروگرام منعقد ہوئے جن میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر تصویری نمائش، تقریری مقابلہ، پپٹ شو اور ٹیبلو پیش کئے گئے۔ منگل کی شام شاہراہ دستور پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے علامتی بلیک آئوٹ کیا گیا اور شاہراہ کے اطراف عمارات کی لائٹس کچھ دیر کیلئے بند رہیں۔ پاکستان کے عوام نے بھی 27 اکتوبر کوکشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کرکے مظلوم کشمیری حریت پسندوں کیساتھ اپنی والہانہ عقیدت و یکجہتی کا بھرپور عملی مظاہرہ کیا۔







