پاکستان سمیت 21 ممالک اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے چین کو کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے طبی سامان کے عطیات دیئے ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) پاکستان سمیت 21 ممالک اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے چین کو کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے طبی سامان کے عطیات دیئے ہیں جبکہ کچھ دیگر ممالک اور لوگوں نے بھی مختلف ذرائع سے عطیات کی پیشکش کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہو چنینگ نے بیجنگ میں آن لائن پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) پاکستان سمیت 21 ممالک اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے چین کو کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے طبی سامان کے عطیات دیئے ہیں جبکہ کچھ دیگر ممالک اور لوگوں نے بھی مختلف ذرائع سے عطیات کی پیشکش کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہو چنینگ نے بیجنگ میں آن لائن پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین کو طبی امدا فراہم کرنے والے ممالک میں پاکستان ، متحدہ عرب امارات ،ترکی مصر ،جاپان، جمہوریہ کوریا ،ایران جرمنی ،برطانیہ ، فرانس، ہنگری ،بیلا روس ،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ،اٹلی ،تھائی لینڈ ، ملائشیا انڈونیشیا قازخستان ،الجزائر، ٹرینیداد اور ٹوبا گو شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ شفاف ، کھلے دل اور ذمہ دارانہ انداز میں معلومات کا تبادلہ کرے گا اور تعاون مستحکم بنائے گا تاکہ چینی شہریوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور عالمیو علاقائی پبلک ہیلتھ سکیورٹی برقرار رکھی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم وائرس کے خلاف جلد از جلدجنگ جیتنے بارے مکمل طور پر پرامید اور اس کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین بین الاقوامی امداد اور تعاون کا خیر مقدم اور اظہار تشکر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے 30 لاکھ سرجیکل ماسک فراہم کئے اور وائرس کے خاتمہ کے لئے مزید امد اد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

مزید خبریں