کوئٹہ۔30مئی(اے پی پی) سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی توسیع و تزئین و آرائش کرکے اسے عالمی معیار کا ائیر پورٹ بنادیا گیا ہے توسیع کے بعد ائیر پورٹ کی گنجائش پہلے سے دوگنی ہوچکی ہے اور مسافروں کو فراہم کی جا نے والی سہولتوں کا ازسرنو جائزہ لیکر انہیں دور جدید کے …
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی توسیع و تزئین و آرائش کرکے اسے عالمی معیار کا ائیر پورٹ بنادیا گیا ہے، سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈاکٹر اعجاز منیر

مزید خبریں
کوئٹہ۔30مئی(اے پی پی) سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی توسیع و تزئین و آرائش کرکے اسے عالمی معیار کا ائیر پورٹ بنادیا گیا ہے توسیع کے بعد ائیر پورٹ کی گنجائش پہلے سے دوگنی ہوچکی ہے اور مسافروں کو فراہم کی جا نے والی سہولتوں کا ازسرنو جائزہ لیکر انہیں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اور ملک کے دوسرے ائیر پورٹس کے مساوی لایا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ائیر ٹریفک بڑھ جانے کی صورت میں جگہ کی تنگی کے باعث پہلے ائیر پورٹ پر مسافروں اورانکو لینے اورچھوڑنے آنے والوں کا کافی رش لگ جایا کرتا تھا مگر اب توسیع کرنے کے بعد ائیر پورٹ کا کل کورڈ ائیریا 73ہزاراسکوائر فٹ سے بڑھاکر 2لاکھ سات ہزار اسکوائر فٹ کردیا گیا ہے پہلے مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ سے جہاز گاڑی میں یا پیدل پہنچایا جاتا تا مگراب کراچی ،لاہور اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر لگے پسنجر بورڈنگ برجز کی طرح کوئٹہ ائیر پورٹ پر بھی دو پسنجر بورڈنگ برجز کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے تاکہ موسم کی شدت کے باوجود مسافروں کو محفوظ طریقے سے ٹرمینل بلڈنگ سے جہاز اور جہاز سے ٹرمینل بلڈنگ تک پہنچایا جاسکے۔








