کراچی۔ 25 فروری (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سوپر لیگ کی فرنچائرڈکراچی کنگز اسکواڈ کراچی پہنچ گیا، اتوار کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر کنگز کی ٹیم اور آفیشلز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کراچی کنگزپی ایس ایل سیزن9 کا اگلا میچ 28فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہوم گرائونڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جبکہ 29 فروری کو وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل ہوگی۔یادرہے کہ کنگز اسکواڈ نے لاہور میں کھیلے گئے اپنے دونوں میچز میں کامیاب حاصل کی ہوئی ہے اور وہ پوائنٹ ٹیبل پر تاحال سرفہرست ہے۔