پی ایس ایل 9،ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

ملتان۔ 25 فروری (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ اتوار کے روز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےبائولنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز …

ملتان۔ 25 فروری (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

اتوار کے روز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےبائولنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے،ریزا ہینڈرکس 72 رنز بناکر نمایاں رہے،کپتان محمد رضوان نے 51 رنز بنائے، عثمان خان 14 اور طیب طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ خوشدل نے ایک رن بنایا۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد عامر نے دو وکٹیں جبکہ عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی،خواجہ نافع 36 اور کپتان رائیلی روسو 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کے علاوہ سعود شکیل 24 اور شرفانے ردرفورڈنے 21 رنز بنائے، جیسن روئے اور محمد عامرنے 12 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیو ڈولی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، آفتاب ابراہیم دو اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے پانچ میچ کھیل کر چارجیتے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چار میچز کھیل کر تین میچز جیتے ہیں اور انہیں ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور کوئٹہ دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں