اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کار جحان برقرار ہے اور 100انڈیکس اس وقت 522سے زائدپوانٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 36ہزار 461پر ٹریڈ کررہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسی کی بدولت معاشی عشاریے مثبت اور معیشت مستحکم ہورہی ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا سبب ہے۔ سرمایہ کار امید ظاہر کررہے ہیں کہ مہنگائی …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کار جحان برقرار ہے اور 100انڈیکس اس وقت 522سے زائدپوانٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 36ہزار 461پر ٹریڈ کررہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسی کی بدولت معاشی عشاریے مثبت اور معیشت مستحکم ہورہی ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا سبب ہے۔
سرمایہ کار امید ظاہر کررہے ہیں کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ آنے والی زری پالیسی میں شرح منافع میں بھی کمی ہوگی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔








