ابو القاسم بلڈ سوسائٹی کی دسویں سالگرہ کی تقریب کل 13جون کو ہلال احمر تھیلیسیمیا سنٹر میں منعقد ہوگی

سرگودھا میں ہلال احمر تھیلیسمیا اینڈ ہیموفیلیا سنٹر سلانوالی روڑ سرگودھا کے تعاون سے ابو القاسم بلڈ سوسائٹی کی دسویں سالگرہ کل ہفتہ کوصبح دس بجے ہلال احمر ہسپتال میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل ہونگے

سرگودھا۔ 12 جون (اے پی پی):سرگودھا میں ہلال احمر تھیلیسمیا اینڈ ہیموفیلیا سنٹر سلانوالی روڑ سرگودھا کے تعاون سے ابو القاسم بلڈ سوسائٹی کی دسویں سالگرہ کل ہفتہ کوصبح دس بجے ہلال احمر ہسپتال میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل ہونگے۔

تقریب میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے لئے نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹیم ممبران میں تعریفی اسناد اور ایوارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ تقریب میں تھیلیسیمیا ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا بچے انکے والدین اور ادارہ کے ڈائریکٹرز ، ڈاکٹرز اور سٹاف ممبران شرکت کریں گے ۔