سرگودھا۔ 12 جون (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہلِ تشیع علماء کرام اور لائسنس ہولڈرز کے ساتھ امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ، سکیورٹی پلان بارے بریف کیا گیااور سکیورٹی اقدامات کیلئے تجاویز لیں۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر محمد …

مزید خبریں
سرگودھا۔ 12 جون (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اہلِ تشیع علماء کرام اور لائسنس ہولڈرز کے ساتھ امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ، سکیورٹی پلان بارے بریف کیا گیااور سکیورٹی اقدامات کیلئے تجاویز لیں۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ محرم الحرام میں پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔مجالس، جلوسوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ، امن و امان اور استحکام کے قیام میں اہلِ تشیع برادری کا کردار قابلِ تحسین ہے۔علماء کرام اور لائسنس ہولڈرز کے ساتھ مؤثر رابطہ اور کوآرڈینیشن برقرار رکھا جائے گا۔جلوسوں کے روٹس پرتمام ضروری سیکیورٹی و انتظامی اقدامات مکمل کیے جائیں گے۔امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہےگی۔محرم الحرام کےدوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ پولیس اور انتظامیہ امن و امان کے قیام کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔باہمی تعاون، مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد سے محرم الحرام پرامن بنایاجائےگا۔اہلِ تشیع نمائندگان نےاس موقع پریقین دہانی کرائی کہ شرپسند عناصر کے خلاف پولیس کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر مشکل کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے ۔







