وفاقی حکومت نے 13 جون سے شروع ہونے والے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت نے 13 جون سے شروع ہونے والے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے 13 جون سے شروع ہونے والے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 373 روپے 78 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 378 روپے 78 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔







