وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 27-2026 کی بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ پروڈکشن مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل انوائسنگ کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سے صنعتی شعبوں میں ریئل ٹائم پروڈکشن مانیٹرنگ پروگرام فعال ہے اور اس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں
پروڈکشن مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل انوائسنگ کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 27-2026 کی بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ پروڈکشن مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل انوائسنگ کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سے صنعتی شعبوں میں ریئل ٹائم پروڈکشن مانیٹرنگ پروگرام فعال ہے اور اس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔
ہر اُس شعبہ کو پروڈکشن مانیٹرنگ کے تحت لایا گیا ہے جس کی آمدنی کی استعداد کو صحیح طور پر جانچا جا سکتا ہو اور جس کی غلط بیانی کی نشاندہی کرنا اور اسے ٹھیک کرنا ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجٹل انوائسنگنیٹ ورک بھی پوری سپلائی چین میں ایسی شفافیت کا باعث بن رہا ہے جو اس سے پہلے ٹیکس سسٹم میں نہیں دیکھی گئی تھی۔ آئندہ سال میں ان دونوں پروگراموں کا دائرہ کار مزید شعبوں تک وسیع کیا جائے گا۔ یہ اقدامات بنیادی اہمیت کے حامل اور کارآمد ہیں جن پر ریونیو میں پائیدار اضافے کا انحصار ہے ۔






