وفاقی حکومت نےآئی ٹی اور آئی ٹی خدمات، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی حکومت نےآئی ٹی اور آئی ٹی خدمات، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی خدمات، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے جمعہ کو ایوان زیریں میں مالی سال 27-2026 کی بجٹ تقریر میں آئی ٹی، آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کا شعبہ اور فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کو اثاثہ قرار دیااورکہا کہ آئی ٹی کی برآمدات کی آمدنی پر صفر اعشاریہ دو پانچ (0.25) فیصد ایف ٹی آر کی رعایت 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ہے تاہم وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس رعایتی نظام کو مزید تین سال 30 جون 2029 تک جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔

مزید خبریں