سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی مری روڈ، رحمان آباد اور گردونواح میں گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف بھرپور کارروائی ، 61 گاڑیوں کے چالان

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی

راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مری روڈ رحمان آباد اور گردونواح میں گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 61 گاڑیوں کے چالان جاری کر دیے۔

چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم کے خصوصی احکامات پر انچارج نیو ٹاؤن سرکل علی رفیق نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ اس دوران 50 سے زائد ٹریفک اہلکار اور 2 لفٹر بھی تعینات کیے گئے تاکہ غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو روکا جا سکے۔ سی ٹی او فرحان اسلم نے کہا کہ غیر قانونی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے قائم جمعہ بازار کے حوالے سے متعدد بار وارننگ دی جا چکی تھی تاہم خلاف ورزی جاری رہنے پر اب باقاعدہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بلا رکاوٹ ٹریفک کی سہولت فراہم کرنا اور سڑکوں پر روانی برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں اور شو روم مالکان سے اپیل کی کہ وہ ذاتی سہولت کے لیے دوسروں کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں اور شہر میں منظم ٹریفک کے قیام کے لیے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید خبریں