اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوبھی تیزی کا رحجان جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 137 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78810.49 پوائنٹس پر بندہوا۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 436 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 62 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ اس کے برعکس 237 کمپینوں کے حصص …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان جاری، 100 انڈیکس 137 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78810.49 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوبھی تیزی کا رحجان جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 137 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78810.49 پوائنٹس پر بندہوا۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 436 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 62 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
اس کے برعکس 237 کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔مجموعی طور پر 471.040 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 20.46 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈکس 35.36 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 25473.55 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.625 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 43051185 حصص،ہم نیٹ ورک لمیٹڈ 41927227 حصص اور پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز کے 37351441 حصص کا لین دین ہوا۔فرسٹ ایلیٹ کیپٹل مضاربہ، کوہ نور پاور کمپنی اور پرویز احمد کنسلٹنسی ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








