اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 976.01 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد گزشتہ روز کے 44,706.76 پوائنٹس کے مقابلہ میں 45,682.77 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 409,086,956 حصص کاکاروبارہوا جس کی مالیت23.971ارب روپے رہی۔ ایک روز قبل کاروباری سگرمیوں کے دوران 240,487,562 حصص کاروبارہواتھا جس کاحجم 23.971 ارب روپے تھا۔
397 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 211 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور170 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔سب سے زیادہ لین دین ٹیلی کارڈلیمیٹڈ، ٹی آرجی پاکستان لیمیٹڈ، اور یونٹی فوڈز کے حصص میں ہوا جن کے بالترتیب 55,047,000 حصص، 53,626,309 حصص اور26,430,060 حصص فروخت ہوئے۔
ایبٹ لیبارٹریز کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 48.96 روپے فی حصص کااضافہ ہوا جس کے بعد ایبٹ کے حصص کی قیمت 779.98 روپے پربندہوئی۔نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 40 روپے فی حصص اضافہ ہوا اورحصص کی قیمت 5750 روپے ہوگئی، سفائیرٹیکس کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 71.36 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد کمپنی کے حصص کی قیمت 898.63 روپے ہوگئی۔