پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی، انڈیکس میں 1849 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1849.18 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 868.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1849.18 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 868.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ابتدائی سیشن میں مارکیٹ میں مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 376 کی قیمتوں میں اضافہ، 91 میں کمی جبکہ 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ابتدائی سیشن کے دوران مجموعی طور پر 274.16 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 10.67 ارب روپے رہی۔ اس دوران ٹی پی ایل پراپرٹیز لمیٹڈ کے 41.12 ملین، پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 20.6 ملین اور سینرجی کو پی کے لمیٹڈ کے 16.54 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔ پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ، فرسٹ دائود پراپرٹیز لمیٹڈ اور فرسٹ النورمضاربہ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔

مزید خبریں