پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس میں 138.55 پوائنٹس کا اضافہ

123

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 138.55 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78488.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،214 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،180 کی قیمت میں کمی اور 60 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 680.81 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 21.18 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 37.53 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 24923.17 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 50.77 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 124792.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 16.27 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روز حیسکول پٹرولیم کے 63106709 حصص، کو ہ نور سپننگ ملز کے 44638709 حصص اور سائمیٹری گروپ کے 38685354 حصص کا لین دین ہوا۔کریسنٹ جیوٹ پر اڈکٹ لمیٹڈ، بلال فائبرز اور ٹرسٹ مضاربہ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔