پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 1078.15 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 91838 پوائنٹس پر بند

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1078.15 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 91838 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،258 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،139کی قیمتوں میں کمی اور 47 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا،مارکیٹ میں مجموعی طورپر589.54 ملین حصص …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1078.15 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 91838 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،258 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،139کی قیمتوں میں کمی اور 47 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا،مارکیٹ میں مجموعی طورپر589.54 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت29.95 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 286.07 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 28743.73 اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3157.45 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 140200.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 13.805 ارب روپے کا لین دین ہوا۔گزشتہ روز پاور سیمنٹ لمیٹڈکے 56698604 حصص،کے الیکٹرک کے 38931623 حصص اور میپل لیف سیمنٹ فیکٹری کے 36957197 حصص کا لین دین ہوا۔

پاور سیمنٹ لمیٹڈ،ایل ایس ای فنانشنل سروسز اور طارق کارپوریشن لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 42.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں