پاکستان سٹاک ایکسچینج نے مشکل حالات میں لائق تحسین کارگردگی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ و محصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا پی ایس ایکس کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی سٹاک مارکیٹ کے اعزازپرمبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مشکل حالات میں پاکستان سٹاک ایکسچینج نے جس کارگردگی کا مظاہرہ کیاہے وہ لائق تحسین ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان سٹاک ایکسچیینج میں پاورہولڈنگ لیمٹڈ کے 200 ارب روپے مالیت کے پاکستان انرجی سکوک کی …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی سٹاک مارکیٹ کے اعزازپرمبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مشکل حالات میں پاکستان سٹاک ایکسچینج نے جس کارگردگی کا مظاہرہ کیاہے وہ لائق تحسین ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان سٹاک ایکسچیینج میں پاورہولڈنگ لیمٹڈ کے 200 ارب روپے مالیت کے پاکستان انرجی سکوک کی بک بلڈنگ اورلسٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعظم کے مشیراس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔ سیکورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن کے چئیرمین عامرخان، گورنرسٹیٹ بینک رضاباقر، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چئیرمین سلیمان ایس مہدی اور بورڈ ممبران، سی ای اوفرخ خان، نیشنل بنک آف پاکستان اوردیگربینکوں اورمالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام اورتجارتی وکاروباری شخصیات بھی اس موقع پرموجود تھیں۔ وزیراعظم کے مشیرنے سکوک کے اجراءکو ثمرآوربنانے والی ٹیم کومبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارگردگی کوسراہا اورپاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ بنانے پر سٹاک ایکسچینج کے چئیرمین ،بورڈ اورعملہ کو مبارکباددی۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ چیلنجوں اورکراچی کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں سکوک کی لسٹنگ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب وزارت خزانہ کے ڈیٹ آفس، سیکورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، سٹیٹ بینک اورپاکستان سٹاک ایکسچینج کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہواہے۔ وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ پہلی بار حکومت نے مسابقتی بک بلڈنگ پراسیس کے ذریعہ کائی بورسے کم شرح پرسکوک کے ذریعہ 200 ارب روپے اکھٹا کئے گئے ، اس عمل میں قرضہ کی واپسی میں 10 برسوں میں18 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔تقریب سے سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کے چئیرمین عامرخان اورپاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹوآفیسرسمیت دیگرشخصیات نے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم کے مشیرنے اس موقع پرسکوک میں حصہ لینے والے سٹیک ہولڈرز میں یادگاری دستاویزات بھی تقسیم کیں۔