اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 365 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 908 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مندی کا رجحان غالب رہا تھا، …
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس 365 پوائنٹس بڑھ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 365 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 908 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مندی کا رجحان غالب رہا تھا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 975 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 543 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سرمایہ کاروں کی منتخب شعبوں میں خریداری کے باعث آج مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔








