پاکستان سٹیٹ آئل کا 6 ستمبر 1965ءکو مادر وطن کے دفاع اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے 6 ستمبر 1965ءکو مادر وطن کے دفاع اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر ایک بیان میں کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ہم مادر وطن کی حفاظت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں …

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے 6 ستمبر 1965ءکو مادر وطن کے دفاع اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر ایک بیان میں کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ہم مادر وطن کی حفاظت کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جرا¿ت، بہادی اور دلیری کی شاندار مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے ملک پر جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔