لندن۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ نے اپنی مقبولیت کے نئے افق چھو لیے۔ پہلی بار کرکٹ کی دنیا کے تاریخی مرکز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل 11 کا شاندار اور کامیاب روڈ شو منعقد ہوا جس نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق روڈ شو میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں …
پاکستان سپر لیگ نے اپنی مقبولیت کے نئے افق چھو لیے، پہلی بار کرکٹ کی دنیا کے تاریخی مرکز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل 11 کا شاندار اور کامیاب روڈ شو منعقد ہوا

مزید خبریں
لندن۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ نے اپنی مقبولیت کے نئے افق چھو لیے۔ پہلی بار کرکٹ کی دنیا کے تاریخی مرکز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل 11 کا شاندار اور کامیاب روڈ شو منعقد ہوا جس نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق روڈ شو میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سرمایہ کار شریک ہوئے اور پی ایس ایل میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ شرکانے پاکستان کی اس بین الاقوامی سطح پر تیزی سے ابھرتی ہوئی لیگ کے بزنس ماڈل اور اس کے عالمی اثرات میں نمایاں دلچسپی دکھائی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لندن روڈ شو کی غیر معمولی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے نہایت قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے لارڈز کرکٹ سٹیڈیم کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو نئی ٹیموں کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی پی ایس ایل کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔ ہم پی ایس ایل کو دنیا کا بڑا انٹرنیشنل برانڈ بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ یہ کامیابی صرف پی سی بی کی نہیں بلکہ پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔
پی ایس ایل 11 کے اس تاریخی روڈ شو نے نہ صرف لیگ کی برانڈ ویلیو میں اضافہ کیا بلکہ یہ ثابت کیا کہ پاکستانی کرکٹ عالمی سطح پر تیزی سے اپنی جگہ مستحکم کر رہی ہے۔








