- Advertisement -
دبئی ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں (کل) بدھ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں (کل) بدھ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=136387
- Advertisement -