اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتی ہیں، 22 کروڑ عوام مملکت خداداد کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا …
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتی ہیں، 22 کروڑ عوام مملکت خداداد کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کرنے والے خود تنہا ہو رہے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایوان پوری قوم کی ترجمانی کر رہا ہے، اس ایوان سے آج یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستانی قوم ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتی ہے، ملکی سالمیت اور دفاع کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع اور وزیر خارجہ ایوان میں پالیسی بیان دیں گے۔ مراد سعید نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ نریندر مودی الیکشن ہار رہا تھا، الیکشن جیتنے کے لئے انہوں نے جنگی ماحول بنا دیا ہے، بھارت میں جو تبصرے ہو رہے ہیں اس کو نمایاں کرنا ضروری ہے، ان تبصروں میں کہا گیا ہے کہ پلوامہ حملہ بھی خود بھارت نے کیا ہے تاکہ جنگی ماحول بنا کر انتخابات میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔








