35.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ساتواں میچ کل دفاعی...

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ساتواں میچ کل دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

- Advertisement -

راولپنڈی۔15اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ساتواں میچ (کل) بروز بدھ کو دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے دونوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ پہلے میچ میں اس نے لاہور قلندرز کے خلاف 8 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف 102 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اسلام آباد کو آل راؤنڈر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کولن منرو، جیسن ہولڈر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، عماد وسیم اور سلمان آغا شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سلطانز کی ٹیم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ اس ٹیم میں مائیکل بریسویل، شائی ہوپ، کرس جورڈن، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔

- Advertisement -

پی ایس ایل کے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔ شائقین کرکٹ راولپنڈی کے تاریخی اسٹیڈیم میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582021

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں