راولپنڈی۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 18 رنز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی ، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے ، راسی وین ڈر ڈاسن نے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، اسلام آباد یونائیٹڈ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی …
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کےبعد 18رنز سے ہراکر پہلی کامیابی حاصل کرلی

مزید خبریں
راولپنڈی۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 18 رنز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی ، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے ، راسی وین ڈر ڈاسن نے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، اسلام آباد یونائیٹڈ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، فہیم اشرف 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ،
زمان خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں ، راسی وین ڈر ڈاسن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 23 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے ، راسی وین ڈر ڈاسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 64 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے ، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 14 گیندوں پر 4 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ویزے نے 11 گیندوں پر 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
، فخر زمان 10 ، صاحبزادہ فرحان 2 ، شائی ہوپ 6 اور سکندر رضا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان ریئس نے دو جبکہ حنین شاہ ، نسیم شاہ ، عماد وسیم ، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، فہیم اشرف 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے
، ایلیکس ہیلز صفر ، کولن منرو 15 ، آغا سلمان 4 ، شاداب خان 7 ، عماد وسیم 4 ، جورڈن کوکس 7 ، اعظم خان 29 ، نسیم شاہ 27 ، حنین شاہ 3 اور رومان ریئس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان نے چار ، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ ڈیوڈ ویزے ، جہانداد خان اور احسن حفیظ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔








