اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن ایشیئن جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ 26 سے 29 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ فیڈریشن نے تمام کیٹیگری میں شرکت …
پاکستان سکواش فیڈریشن ایشیئن جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کےلئے ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کرے گی
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن ایشیئن جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ 26 سے 29 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ فیڈریشن نے تمام کیٹیگری میں شرکت کےلئے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کےلئے حتمی ٹیم کا اعلان ایک دو روز تک کیا جائے گا۔ حکام نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں سے 12 کھلاڑیوںکا انتخاب کرکے انہیں بھارت بھجوایا جائیگا۔









