پاکستان سکواش فیڈریشن نے ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ کےلئے5 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ کےلئے 5 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز بدھ کو مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے۔ ٹرائلز میں ملک …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ کےلئے 5 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز بدھ کو مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے۔ ٹرائلز میں ملک بھر کے ٹاپ10 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے فیڈریشن نے 5 باصلاحیت کھلااڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا جن کھلاڑیوں کو ایونٹ کےلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں فرحان زمان، اسرار احمد، عماد فرید، شاہجہان اور عاصم شامل ہیں۔

Leave a Reply