پاکستان سکواش فیڈریشن کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری کےلئے تین پی ایس اے ایونٹس کا انعقاد کرے گی

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں مزید بہتری لانے کےلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں تین پی ایس اے 10 ہزار ڈالر ایونٹس کا انعقاد کرے گی۔ ان ایونٹس کے ساتھ ساتھ 5، 5 ہزار ڈالر خواتین کے ایونٹس بھی منعقد ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے ”اے پی پی“ کو …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں مزید بہتری لانے کےلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں تین پی ایس اے 10 ہزار ڈالر ایونٹس کا انعقاد کرے گی۔ ان ایونٹس کے ساتھ ساتھ 5، 5 ہزار ڈالر خواتین کے ایونٹس بھی منعقد ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون پی ایس اے 10 ہزار ڈالر کا ٹورنامنٹ 8 سے 13 مئی تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں