پاکستان شاہینز نے حیدر علی کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا اے کو پہلے ون ڈے میچ میں 108 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان شاہینز نے حیدر علی کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا اے کو پہلے ون ڈے میچ میں 108 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے ، حیدرعلی نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جواب میں سری لنکا اے …

راولپنڈی۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان شاہینز نے حیدر علی کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا اے کو پہلے ون ڈے میچ میں 108 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے ، حیدرعلی نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جواب میں سری لنکا اے 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، شرون سراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، حیدر علی کو مرد میدان قرار دیا گیا ، گزشتہ روز اسلام آباد کلب میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا اے کے کپتان نووانیندو فرنینڈو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،

پاکستان شاہینز نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے ، حیدر علی نے 94 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے ، دیگر بیٹرز میں عبدالصمد 56 ، شرون سراج 42 ، محمد حارث 36 اور کپتان محمد ہریرہ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، سری لنکا اے کی طرف سے ایشان مالنگا نے تین جبکہ دلشان مادوشنکا اور چمندو وکرماسنگھے نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، سری لنکا اے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 39.4 اوورز میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، چمندو وکرما سنگھے 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سونال دنوشا نے 38 اور ساہان آراچیج نے 35 رنز بنائے ،

پاکستان شاہینز کی طرف سے شرون سراج نے 3 اور عمران جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، حیدر علی شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 27 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 29 نومبر کو کھیلا جائے گا ، دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، یاد رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل کھیلی گئی دو چار روزہ میچوں کی سیریز پاکستان شاہینز نے 0-1 سے جیتی تھی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔