پاکستان فرنیچر کونسل کا ملک میں 10 ارب لگانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے ملک میں 10 ارب لگانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کو کم کرنے، پانی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے اور ملک بھر کو سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ ملک میں فرنیچر کیلئے لکڑی کی دستیابی کیلئے پی ایف سی آئندہ پانچ سال میں ایک ملین درخت لگائے گی۔