پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوگیا

لاہور۔18اگست (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوگیا۔روانگی سے قبل اتوار کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس دورے کا مقصد پاکستانی فرنیچر کی برآمدات کو بین الاقوامی منڈیوں بالخصوص خلیجی ممالک میں مزید وسعت دینا ہے جہاں پر اعلی معیار کے جدید فرنیچر کی بڑھتی …

لاہور۔18اگست (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوگیا۔روانگی سے قبل اتوار کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس دورے کا مقصد پاکستانی فرنیچر کی برآمدات کو بین الاقوامی منڈیوں بالخصوص خلیجی ممالک میں مزید وسعت دینا ہے جہاں پر اعلی معیار کے جدید فرنیچر کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک بڑا کاروباری مرکز ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی فرنیچر کی برآمدات کے فروغ کے لیے بے پناہ مواقع میسر ہیں۔

وفد کا یہ دورہ پی ایف سی کی برآمدات کے فروغ اور پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کی عالمی سطح پر توسیع کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پی ایف سی کا وفد چن ون چین آف سٹورز کے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں فرنیچر کی معروف کمپنیوں، ممکنہ سرمایہ کاروں اور بزنس لیڈرز کے ساتھ ملاقاتیںکر کے انہیں پاکستان کے فرنیچر کے شعبے کی دستکاری اور جدید ڈیزائنوں سے متعارف کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی فرنیچر برانڈز کو بیرون ملک متعارف کرانے کے لیے مشترکہ منصوبوں، شراکت داری اور تعاون کی نئی راہیں بھی تلاش کریں گے، وفد روایتی وعصری ڈیزائنوں، لکڑی کے اعلی کام اور مسابقتی قیمتوں کے منفرد امتزاج کو اجاگر کرے گا جو بین الاقوامی خریداروں کے ذوق سے عین مطابقت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں