اسلام آباد ۔18 جون (اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) 23 جولائی سے نیویارک میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل اپیرل سورسنگ اینڈ فرنیچر شو میں شرکت کرے گی اور غیر ملکی خریداروں اور سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے پاکستان کے ہاتھ سے بنے ورلڈ کلاس فرنیچر کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ اس حوالے سے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف …
پاکستان فرنیچر کونسل 23 جولائی سے نیویارک میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل اپیرل سورسنگ اینڈ فرنیچر شو میں شرکت کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔18 جون (اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) 23 جولائی سے نیویارک میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل اپیرل سورسنگ اینڈ فرنیچر شو میں شرکت کرے گی اور غیر ملکی خریداروں اور سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے پاکستان کے ہاتھ سے بنے ورلڈ کلاس فرنیچر کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ اس حوالے سے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ شو میں شرکت ہمارے فرنیچر سازوں کو نئی مارکیٹوں کی تلاش اور فرنیچر کی صنعت میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ، دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور پاکستانی فرنیچر کی سب سے بڑا مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی خریدار ڈائننگ اور بیڈ روم فرنیچر، بچوں کے فرنیچر، چمڑے اور کپڑےکی انتہائی معیاری اور مہنگی مصنوعات کے متلاشی ہوتے ہیں اور اسی لئے امریکی فرنیچر مارکیٹ کا حجم 100 بلین ڈالر سے زائد ہے جس میں لکڑی کے فرنیچر کا حصہ 70 فیصد ہے اور اس میں ایشیائی سپلائرز پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی برآمدات میں اضافے کی بڑی گنجائش ہے کیونکہ امریکی اور یورپی مارکیٹوں میں گھریلو صارفین میں فرنیچر اور لکڑی کی مصنوعات کی مانگ عروج پر ہے۔








