پاکستان -فلسطین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا پہلا بریفنگ سیشن، وزارت خارجہ کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دی

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان -فلسطین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا پہلا بریفنگ سیشن منگل کو قومی اسمبلی کے رکن عمار احمد خان لغاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزارت خارجہ کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی احمد عتیق انور، خرم منور منج، رومینہ خورشید عالم اور صبا صادق نے شرکت کی جبکہ پاکستان کے سفیر برائے اردن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان -فلسطین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا پہلا بریفنگ سیشن منگل کو قومی اسمبلی کے رکن عمار احمد خان لغاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزارت خارجہ کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی احمد عتیق انور، خرم منور منج، رومینہ خورشید عالم اور صبا صادق نے شرکت کی جبکہ پاکستان کے سفیر برائے اردن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔بریفنگ میں پاکستان اور فلسطین کے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، پارلیمانی تعاون

فلسطین سے متعلق عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں پاکستان کے موقف اور میڈیا انگیجمنٹ و عوامی سفارتکاری کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور عزم ظاہر کیا کہ وہ اسرائیلی اور بھارتی حکومتوں کی جانب سے ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اپنی آواز مزید موثر انداز میں بلند کرتے رہیں گے۔وزارت خارجہ کے نمائندے نے اجلاس کے دوران سینیٹر مشتاق کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کی حالیہ مثبت پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔