لاہور۔25 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان قائد کی مثالی فراست ، اصولی سیاست ، اعلیٰ تدبر اورانتھک جدوجہد کا عملی ثبوت ہے ،ملک 72سال کے بعد جس مقام پر کھڑا ہے ، آج ہمیں بانی پاکستان کے ان سنہری اصولوں کی تائید اور عمل کی سب …
پاکستان قائد کی مثالی فراست ، اصولی سیاست ، اعلیٰ تدبر اورانتھک جدوجہد کا عملی ثبوت ہے ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

مزید خبریں
لاہور۔25 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان قائد کی مثالی فراست ، اصولی سیاست ، اعلیٰ تدبر اورانتھک جدوجہد کا عملی ثبوت ہے ،ملک 72سال کے بعد جس مقام پر کھڑا ہے ، آج ہمیں بانی پاکستان کے ان سنہری اصولوں کی تائید اور عمل کی سب سے زیادہ ضرورت ہے جو ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کی مضبوط اور فولادی زنجیر میں جوڑ کر رکھے-پاکستان رب العزت کا مسلمانوں کے لےے عظیم تحفہ ہے، یہ نور ہے اور اسے کوئی زوال نہیں”- آج ہمیں اپنے اپنے فروعی اختلافات اور سیاسی نظریات کو پاکستان کی محبت کے لےے بالائے طاق رکھناہے یہ وقت کا تقاضا اور وطن عزیز کا حق بھی ہے ، بانی پاکستان کی نصیحت بھی او ر بائیس کروڑ عوام کی آواز بھی – آج کا دن محض قائد کی پیدائش کا دن ہی نہیں بلکہ اس عظیم ہستی کے شاندار اور لازوال عزم اور فلسفے کو جاری و ساری رکھنے کا اعادہ بھی ہے – میں آج کے اس دن کے حوالے سے تمام مکاتب فکر ، سیاسی جماعتوں کے رہنما¶ں ، علم و قرطاس کے محافظوں اور معاشرے کے ان افراد جو ایک اعلی اور موثر رائے رکھتے ہیں اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کی سلامتی اور یہاں پر بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کی عزت و محبت کے لےے اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر قربان کر دیں -گورنر پنجاب نے کہاکہ میں بانی پاکستان کی یوم پیدائش پر پاکستان کے دشمنوں کو بھی یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان امن پر ایمان رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جنگ کے لےے ہمہ وقت خود کو تیار بھی رکھتا ہے۔







