پاکستان مخالف نظریات کی پاکستان مخالف نظریات کی حامل تلسی گبارڈ کے متنازعہ ہندومذہبی رہنما سے پس پردہ روابط پر چشم کشا تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تلسی گبارڈ کے متنازعہ بیانات اور سیاسی مؤقف کے پس منظر میں ہندو مذہبی گرو کرس بٹلر کا اثر و رسوخ کارفرما رہا۔ عالمی جریدہ واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکی سابق انٹیلی جنس سربراہ کے …
پاکستان مخالف نظریات کی حامل تلسی گبارڈ کے متنازعہ ہندومذہبی رہنما سے پس پردہ روابط پر چشم کشا تحقیقاتی رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):پاکستان مخالف نظریات کی حامل تلسی گبارڈ کے متنازعہ ہندومذہبی رہنما سے پس پردہ روابط پر چشم کشا تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تلسی گبارڈ کے متنازعہ بیانات اور سیاسی مؤقف کے پس منظر میں ہندو مذہبی گرو کرس بٹلر کا اثر و رسوخ کارفرما رہا۔ عالمی جریدہ واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکی سابق انٹیلی جنس سربراہ کے تمام تر فیصلوں اور سیاسی کیرئیر کے پس پردہ ایک ہندو رہنما کرس بٹلر کے پراسرار پیغامات تھے۔
ہندو گرو کرس بٹلر نے1977میں اپنی تنظیم رجسٹرکرائی اور اس کا نام سائنس آف آئیڈینٹیٹی فاؤنڈیشن رکھا ، سائنس آف آئیڈینٹیٹی فاؤنڈیشن نامی یہ ہندو تنظیم مسلمانوں،سرمایہ داری نظام سمیت مختلف چیزوں پر سخت تنقید کرتی رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متنازعہ مذہبی گرو کرس بٹلر ایک کلٹ کی شکل تھے کیونکہ وہ اپنے پیروکاروں کے بڑے فیصلوں پر کنٹرول رکھتا تھا اور مکمل اطاعت اور رازداری کا مطالبہ کرتا تھا ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا میں تلسی گبارڈ کا سیاسی عروج ان کے ہندو مذہبی گرو کرس بٹلر کی کئی برسوں پر محیط پراسرار کوششوں کا نتیجہ ہے ، ہندو گرو کرس بٹلر خفیہ میموز میں تلسی گبارڈ کومیڈیا پرآنے،پالیسی اور قانون سازی پر احکامات دیتا تھا۔
واشنگٹن پوسٹ کی حاصل شدہ خفیہ دستاویزات میں سینکڑوں میموز شامل ہیں جن میں2011سے2017تک تلسی گبارڈ کی سیاسی رہنمائی کی گئی ، خفیہ دستاویزات سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ تلسی گبارڈ کی حمایت اور دفاع کیلئے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی استعمال کئے گئے، ہندو گرو کی ہدایات پر تلسی کبارڈ نے ایوان امریکی ایوان نمائندگان میں متعدد بل بھی پیش کئے۔دستاویزات میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ سابق امریکی انٹیلی جنس سربراہ تلسی گبارڈ کو کوئی نہ کوئی خفیہ طور پر چلا رہا تھا۔
ماہرین کے مطابق پاکستانی میزائل پروگرام پر تنقیداور بھارتی میزائل پروگرام پر خاموشی تلسی گبارڈ کے پس پردہ ہندوتوا نظریات کے باعث ہے، تحقیقاتی رپورٹ کےبعد تلسی گبارڈ کے پاکستان مخالف مؤقف اوربھارتی بیانیے سے قربت کی تحقیقات ناگزیر ہو چکی ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کی روشنی میں تلسی گبارڈ کے نظریاتی روابط، سیاسی نیٹ ورکس اور مشاورت کے ذرائع کا تفصیلی جائزہ اور تحقیقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔








