اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) دفترترجمان خارجہ عائشہ فاروقی نے عالمی اتفاق رائے، 1967 ءسے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر اور القدس شریف کو دارالحکومت کی حیثیت سے فسلطین کے قابل عمل حل کے قیام کے مطالبہ کی تجدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ بدھ کو امریکہ …
پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا،ترجمان دفترخارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) دفترترجمان خارجہ عائشہ فاروقی نے عالمی اتفاق رائے، 1967 ءسے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر اور القدس شریف کو دارالحکومت کی حیثیت سے فسلطین کے قابل عمل حل کے قیام کے مطالبہ کی تجدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ بدھ کو امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کیلئے امن منصوبہ کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے تحت ہمیشہ سے دو ریاستی حل کا حامی رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا جس سے فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت اور اپنے دیگر جائز حقوق مل سکتے ہیں۔








