پاکستان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی توجہ دلانے میں کامیاب ہوا ہے‘ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی توجہ دلانے میں کامیاب ہوا ہے۔ پیر کو کشمیر کی صورتحال پر قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم دو چیزوں میں کامیاب ہوئے، پہلا یہ کہ ہم نے کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا ہے، اس حوالے سے دنیا کے مختلف سربراہان …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی توجہ دلانے میں کامیاب ہوا ہے۔ پیر کو کشمیر کی صورتحال پر قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم دو چیزوں میں کامیاب ہوئے، پہلا یہ کہ ہم نے کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا ہے، اس حوالے سے دنیا کے مختلف سربراہان مملکت سے بات کی، ہم نے بیرون ملک پاکستانیوں کو پیغامات دیئے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کیا۔ اسی طرح ہماری کوششوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1965ءکے بعد پہلی مرتبہ کشمیر پر اجلاس بلایا۔ اس اجلاس سے کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ بن گیا، یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انٹرنیشنل میڈیا کو بھی اس مسئلہ کے بارے میں حقیقی آگاہی دی جس کی وجہ سے عالمی سطح پر یہ مسئلہ اجاگر ہوا ہے۔ بروقت سفارت کاری اور دفاعی تیاریوں سے بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشن کے عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں