اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول جماعت ہے اور یہ کارکر دگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کئے گئے وعدے …
پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول جماعت ہے اور یہ کارکر دگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی” اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول جماعت ہے اور یہ کارکر دگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن پارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہیں، سیاسی جماعتوں میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اگلے پانچ سال کیلئے ایجنڈا پیش کرنے سے پہلے صوبہ خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی سامنے لانی چاہئے، پاکستان تحریک انصاف کو لوگوں کو 2013ءکے اپنے منشور پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کرنا چاہئے۔








