اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپنا آئینی دور مکمل کرنا ہر جمہوری حکومت کا حق ہے اور جمہوری نظام ہی تمام ملکی مسائل کا واحد حل بھی ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات کے لیے تیار ہے …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپنا آئینی دور مکمل کرنا ہر جمہوری حکومت کا حق ہے اور جمہوری نظام ہی تمام ملکی مسائل کا واحد حل بھی ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات کے لیے تیار ہے اور ہماری جماعت اپنے گزشتہ 5 سالوں کی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ اپنی پالیسیاں لوگوں کی خواہشات کے مطابق تشکیل دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کبھی بھی کسی قومی ادارے کے خلاف تصادم کی پالیسی اختیار نہیں کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ محمد نواز شریف نے بھی ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور عدلیہ کے ہر فیصلے پر عملدرآمد بھی کیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) احتساب کے حق میں ہے لیکن یہ احتساب سب کا اور بلاامتیاز ہونا چاہیئے۔









