اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران بطور وزیر خزانہ میں نے زبانی استعفیٰ دے دیا ہے ، پاکستان پہنچنے پر باضابطہ استعفیٰ پیش کر دوں گا۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ دو مرتبہ وزیر خزانہ کے طور پر خدمات سرانجام دینا میرے لئے باعث اعزاز ہے ۔